ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جیل کی ہواکھانے والے ڈی کے شیوکمارکوکسی اورکے اخلاق پربات کرنے کا حق نہیں ہے:جگدیش شٹر

جیل کی ہواکھانے والے ڈی کے شیوکمارکوکسی اورکے اخلاق پربات کرنے کا حق نہیں ہے:جگدیش شٹر

Mon, 24 Aug 2020 11:15:09    S.O. News Service

بنگلورو،24؍اگست(ایس او نیوز)کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی)کے صدرڈی کے شیوکمارضمانت پرجیل سے رہاہوئے ہیں، ان کے خلاف موجودبدعنوانی،منی لانڈرنگ کے کیسوں میں ابھی انہیں خلاصی نہیں ملی ہے۔جیل میں رہ کرآنے والوں کسی اورکے خلاف بولنے کا کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ہے۔یہ باتیں ہبلی کے ضلع نگراں کاروزیرجگدیش شٹرنے کہی۔

بروزاتوارہبلی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ فون ٹیپنگ کے سلسلہ میں ڈی کے شیوکمارکی جانب سے کی جارہی الزام تراشی میں کوئی سچائی نہیں ہے۔بنگلورمیں کانگریس رکن اسمبلی کے گھرپرحملہ ہواہے۔اس حملہ کی مذمت کرنے کی بجائے کانگریس قائدین غنڈوں کی حمایت میں کھڑے ہوئے ہیں اورپولیس کمشنرکودھمکی دے رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی سستی سیاست پراترآئی ہے۔اس قسم کی سیاست سے کانگریس ملک کوبربادکررہی ہے۔تشددمیں ملو ث عناصرکوکانگریس رکن اسمبلی بی زیڈضمیراحمدخان مالی مددکررہے ہیں۔اس معاملہ میں کانگریس کا کیاموقف ہے؟ واضح کرناہوگا!

انہوں نے مزیدکہاکہ ریاست میں بی ایس ایڈی یورپا کی زیرقیادت حکومت مستحکم ہے، عمدہ کام کررہی ہے۔ حکومت کی کامیابی برداشت نہ کرتے ہوئے چندمخالفین ان کے خلاف جھوٹے الزامات عائدکررہے ہیں۔دریں اثناء مرکزی زیرپرہلادجوشی نے کہاکہ ڈی کے شیوکمارسمیت کانگریس کے قومی قائدین بدعنوانی کے کئی معاملات کا سامناکررہے ہیں۔ان تمام قائدین کویہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ وہ ضمانت پرجیل سے باہرہیں۔ کانگریس والے ووٹ بینک کے لیے سماج ومعاشرہ کا سکون وچین ختم کررہے ہیں۔جوشی نے شیوکمارکوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے گھرمیں کروڑوں کی غیرمحسوب رقم ملی ہے،جس کی وجہ سے آپ بدعنوانی کیس کا سامناکررہے ہیں۔ضمانت پرباہرآئے ہوئے ہیں،اس کوبھولنے کی کوشش نہ کریں۔


Share: